وارد نے صارفین کیلئے بہترین انٹرنیشنل کال بنڈل متعارف کرا دیئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی وارد نے انٹرنیشنل کالز کیلئے بہترین پیکیجز متعارف کرا دیئے ہیں اور صارفین اس آفر کے تحت امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، چین، فرانس، اٹلی، اور جرمنی میں سستے داموں لمبی کالز کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ وارد نے اپنے صارفین کیلئے انٹرنیشنل کال پیکیج متعارف کرایا ہے جو پوسٹ اور پری پیڈ صارفین دونوں کیلئے ہی ہے لیکن دونوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔ آفر کے تحت پوسٹ اور پری پیڈصارفین کیلئے صرف 100 روپے کے عوض مہینے بھر کیلئے 125 منٹ فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ 10 روپے کے عوض 10 منٹ اور 60 روپے کے عوض 70 منٹ کی آفر صرف پری پیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
پوسٹ پیڈ صارفین کیلئے اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے (آئی ایس ڈی) ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے جو 321 پر کال کر کے کی جا سکتی ہے جس کے بعد *554*priceplan# ڈائل کر کے کوئی بھی بنڈل خریدا جا سکتا ہے جبکہ پری پیڈ صارفین صرف *554*priceplan# ڈائل کریں اور اپنا پسندیدہ پیکیج حاصل کر کے لمبی کالز کا مزہ لیں۔
آفر حاصل کرنے کے بعد 10 روپے والے پیکیج پلان کا بیلنس چیک کرنے کیلئے *200*101# ڈائل کیا جا سکتا ہے جبکہ 60 روپے والے پیکیج کا بیلنس چیک کرنے کیلئے *200*102# ڈائل کریں جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین اپنے حاصل کردہ بنڈل کا بیلنس جاننے کیلئے صرف 321 ملائیں۔
واضح رہے کہ اس پیکیج کے تحت امریکہ میں (لینڈ لائن + موبائل)، کینیڈا میں (لینڈ لائن + موبائل) انگلینڈ میں (لینڈ لائن)، چین میں (لینڈ لائن + موبائل)، فرانس میں (لینڈ لائن) اور اٹلی میں (لینڈ لائن) نمبروں پر ہی کال کر سکتے ہیں۔