پی آئی اے اور اتحاد ایئرلائن میں کوڈشیئرنگ معاہدہ ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور اتحادایئرلائن کے درمیان کوڈشیئرنگ کا معاہدہ ہوگیاہے جس کے مطابق پی آئی اے کے ٹکٹ پر مسافر اتحاد ایئرلائن کا سفر کرسکیں گے جبکہ اتحاد ایئرلائن اسلام آباد ، کراچی اور پشاور وغیرہ کا پی آئی اے کا روٹ بھی استعمال کرسکے گی ۔
مقامی میڈیا نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایاکہ دونوں ایئرلائنز کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت مسافروں کو پاکستان اور یواے ای میں مزید سہولیات ملیں گی ،معاہدے کے تحت ٹکٹس کی بکنگ آج (تیس جون ) شروع کی جائے گی ۔