نیپرا نے میپکو ٹیرف میں دو سے چارروپے فی یونٹ کی کمی کی منظور ی دے دی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے میپکو ٹیرف میں 2 سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف چار روپے کی سطح پر برقرا ر رکھا گیاہے ،میپکو کمرشل صارفین کیلئے د و سے تین روروپے فی یونٹ کمی اور ،صنعتی وزرعی صارفین کیلئے دو روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔نیپراکا کہناہے کہ فرنس آئل کی قیمت میں کمی اور اضافی لائن لاسز مسترد کرنے کے باعث ٹیرف کم ہو اہے۔