اوپن مارکیٹ، ڈالر 103.90 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ، ڈالر 103.90 روپے کا ہوگیا
اوپن مارکیٹ، ڈالر 103.90 روپے کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (وب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 3 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.97 روپے سے بڑھ کر 102 روپے اور قیمت فروخت 102.20 روپے سے بڑھ کر 102.50 روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 103.50 روپے اور قیمت فروخت 103.70 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے یورو کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113 روپے سے بڑھ کر 113.50 روپے اور قیمت فروخت 114 روپے سے بڑھ کر 114.50 روپے ہوگئی جبکہ 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 158.50 روپے سے گھٹ کر 158 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے سے گھٹ کر 159 روپے پر آگئی۔

مزید :

بزنس -