سی این جی کی قیمت کو بھی آگ لگ گئی ،5روپے اضافے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا اعلان کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 11دسمبر سے کیا جائےگا۔نجی چینل کے مطابق چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ 11 دسمبر سے عمل میں لایا جائےگا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے اصرار پر ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کیا گیا،جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔