عوام کو بڑی عید پر بڑی ”عیدی “ مل گئی

عوام کو بڑی عید پر بڑی ”عیدی “ مل گئی
عوام کو بڑی عید پر بڑی ”عیدی “ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں دو روپے 94 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 95پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسے ، ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد اس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو جائے گا ۔

مزید :

بزنس -