مالی سال 2017،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 نومبر کر دی گئی:ایف بی آر

بزنس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2017کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ بڑھا دی ہے ،اس سے قبل گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ31اکتوبر تھی جو اب بڑھنے کے بعد 15نومبر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل بھی یہ تاریخ ایک مہینہ بڑھائی گئی تھی۔
صدر کراچی چیمبر نے بھی ایف بی آر سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کی تھی ،ان کا موقف تھا کہ آج ادارے کا سسٹم ٹھیک کام نہیں کر رہا تھا۔

سپریم کورٹ بار الیکشن ،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ،پیر کلیم خورشید صدر اور صفدر تارڑ سیکرٹری منتخب