سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنیوالی بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی،2 دہشتگرد گرفتار
چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑ ی پکڑکر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد ی علاقے پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا۔سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے کچے کے راستے سے پاکستان میں داخل ہونے والی بارود سے بھری گاڑی کو پکڑ نے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ہے جبکہ کارروائی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ ملک میں بڑی تباہی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان