بارڈر کی بندش، 400 سے زائد پاکستانی ڈرائیور اورکلینرافغانستان میں پھنس گئے

بارڈر کی بندش، 400 سے زائد پاکستانی ڈرائیور اورکلینرافغانستان میں پھنس گئے
بارڈر کی بندش، 400 سے زائد پاکستانی ڈرائیور اورکلینرافغانستان میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد کی 22 روز سے احتجاجاً بندش سے بڑی تعداد میں پاکستانی ٹرک کیساتھ 400 ڈرائیور اور کلینر افغانستان میں پھنس چکے ہیںچمن چیمبر آف کارمرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ دو سو سے زائد پاکستانی خالی ٹرک سرحد پار افغانستان میں پھنسے ہیں جن کے ساتھ چار سو سے زائد پاکستانی ڈرائیورز اور کلینر بھی موجود ہیں جن کے پاس کھانے پینے کےلئے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں متاثرین کے خاندان بھی سخت پریشان ہیں.

میانمار کی فوج مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے , شورش زدہ علاقے تک آزادانہ رسائی نہیں دی گئی:خصوصی سفیر اقوام متحدہ

چیمبر آف کامرس کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی کچھ افغان ٹرک پھنسے ہیں اس صورتحال سے پاکستان کے سیکورٹی حکام کوآگاہ کیا تو فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا کہ اس صورتحال پر گزشتہ دنوں ان کا افغان حکام سے رابطہ ہوا اور افغان حکام کو بتایا گیا کہ جس طرح پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت دو دن کے لئے سرحد کو پیدل آمدورفت کےلئے کھول کر پھنسے ہزاروں افغانیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی اسی طرح ایک دن کےلئے سرحد کے دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان خالی ٹرکوں اور ان کے عملے کو نکالا جائے تاہم افغان حکام نے موقف اختیار کیا کہ پہلے کراچی پورٹ میں کھڑے 800 سے زائد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینروں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے جس کے باعث معاملہ لٹک گیا افغان حکام پاکستان کے خالی ٹرکوں اور ان کے عملے کو نہ تو پاکستان داخلے کی اجازت دے رہے ہیں اور نہ ہی انہیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں دوسری جانب باب دوستی مسلسل دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کےلئے بند ہے جبکہ ویزا پاسپورٹ پر آنے جانے کی سہولت دے دی گئی ہے۔

مزید :

چمن -