چمن، پی پی رہنما کے گھر کے باہر سے 2 بم برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما کے گھر کے باہر سے 2 بم برآمد،ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں بم پیپلزپارٹی کے رہنما کے گھر کے باہر کھڑے موٹر سائیکل میں نصب کئے گئے تھے ،اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔