چمن میں شدید بارش ،پہاڑی علاقے میں طغیانی ،کار ریلے میں بہہ گئی ،2شخص جاں بحق،7افراد زخمی

چمن میں شدید بارش ،پہاڑی علاقے میں طغیانی ،کار ریلے میں بہہ گئی ،2شخص جاں ...
چمن میں شدید بارش ،پہاڑی علاقے میں طغیانی ،کار ریلے میں بہہ گئی ،2شخص جاں بحق،7افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن میں شدید بارش ،پہاڑی علاقے میں طغیانی ،کار ریلے میں بہہ گئی ،2شخص جاں بحق،7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

آج سے پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

نجی ٹٰی وی جیو نیوز کے مطابق چمن شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے طغیانی آگئی ہے،بوغرہ ندی میں طغیانی کے باعث کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے،لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سوارایک شخص جاں بحق، 2زخمی ہوگئے ہیں،مقامی افراد نے لاش او زخمیوں کو نکالا، زخمی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔کوئٹہ میں بھی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہےشام 6 بجے سے ہونے والی بارش اب طوفان کی شکل اختیار کر گئی ہے۔کوئٹہ میں اب تک 20 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کل بھی ہو گی۔بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے جبکہ متعدد گھروں میں بھی پانی داخل ہونے لگ گیا ہے۔بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو ئے۔

مزید :

چمن -