سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 غیر ملکی مشتبہ افراد گرفتار کر لیے

سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 غیر ملکی مشتبہ افراد گرفتار کر لیے
سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 غیر ملکی مشتبہ افراد گرفتار کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 20 غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد غیر ملکی تھے جبکہ ان کا تعلق ازبکستان اور تاجکستان سے تھا۔فورسز نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

چمن -