تحریک انصاف کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں: آفتاب شیر پاؤ

چارسدہ

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب  احمد خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ ہم تحریک انصاف  کی جانب سے کیا جانے والا قبل اَز وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

کراچی کے بعد گوجرانوالہ میں بھی نامعلوم افراد کے خاتون پر چھریوں کے وار
تفصیلات کے مطابق آفتاب شیر پاؤ   کا   جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہناتھا کہ خان صاحب بتائیں ! وہ سال میں کتنی مرتبہ اسمبلی آئے؟خیبرپختونخوامیں ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثرہوئے اور ان کوآج تک ڈینگی متاثرین کی عیادت کی بھی فرصت نہیں ملی جبکہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ضلع میں خرچ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا نام و نشان مٹ جائے گا،ہم وقت سے قبل الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور قومی وطن پارٹی نے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔