وزیر اعظم کی چارسدہ آمد کی تیاریاں عروج پر ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، ہنگامی بنیادوں پر چند ہی گھنٹوں میں سڑک کی تعمیر شروع کر دی

چارسدہ

چارسدہ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چارسدہ کے دورے کی تیاریاں پورے جوبن پر جاری ہیں، 30 سال سے تباہ حال سڑک چند گھنٹوں میں بنتے دیکھ کر شہریوں کے زخم ہرے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے چارسدہ دورے کا اعلان کیا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، حکومتی مشینری کو وزیر اعظم کے استقبال کا خیال آیا تو چند ہی گھنٹوں میں روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی،جبکہ عوام کئی سالوں سے خراب سڑک پر دھکے کھاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق 30 سالوں سے خراب سڑک کو پل بھر میں بنتا دیکھ کر چارسدہ کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے گیس کی فراہمی اور سرکاری ہسپتال بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحادی حکومتوں کو خیرباد کہنے کا فیصلہ