مشال خان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید 8 افراد گرفتار، مقدمے میں گرفتاریوں کی تعداد 23 ہوگئی، پولیس
چارسدہ (صباح نیوز) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں ملوث مزید آٹھ مشتبہ افراد کو جمعرات کے روز گررفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں گرفتاریوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو صوابی میں مشال خان کے قتل کی مذمت کیلئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، مظاہرین نے اس غیر انسانی فعل میں ملوث ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔