”چادر پہنے دو لڑکوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا“:چارسدہ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

”چادر پہنے دو لڑکوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا“:چارسدہ دھماکے میں ...
”چادر پہنے دو لڑکوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا“:چارسدہ دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنگی کچہری دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار فضل ربی نے دہشتگردوں کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ”چادر پہنے دو لڑکے بڑھے جب ان کو کہا کہ چادر اتارو تو انہوں نے چادر نہیں اتاری جس کے بعد میں نے ان پر بندوق تانی تو ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا“۔

جیسے ہی دہشت گرد کو دیکھا تو فائرنگ شروع کردی ،چارسدہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے ایک اہلکار کا بیان

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری کے باہر خودکش حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکار وں میں شامل اہلکارفضل ربی نے یہ تمام باتیں نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔پولیس اہلکار فضل ربی خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے زخمی ہوگیا تھا اور اس وقت چارسدہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔واضح رہے کہ تنگی کچہری کے باہر خودکش دھماکہ ہونے سے 7 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تعریف ہے ،شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں :آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ

مزید :

چارسدہ -