چارسدہ:ہری چند میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی

چارسدہ

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحصیل تنگی کے علاقے ہری چند میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے ہری چند میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس ا ہلکار تاج محمد گولی لگنے سے شدید  زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ ملک بھر میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔

’میری شادی تھی، بکنگ کنفرم کرنے شادی ہال کال کی تو انہوں نے بتایا کہ میری ساس نے۔۔۔‘ دلہن کے ساتھ ساس نے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی