پی ٹی آئی کا2نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کا الزام من گھڑت ہے: ریحام خان
چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے پی ٹی آئی کے رہنما مجھ پر 2 نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کے من گھڑت الزمات لگا رہے ہیں، جو قابل افسوس ہے۔
سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما مجھ پر 2 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے مسلم لیگ ن سے ساز باز کے من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں، سانحہ کوئٹہ کے شہداء پر پوائنٹ سکورنگ قابل افسوس ہے، سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں مگر سیاستدان ذاتی مفادات کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔