پیاسے بہن بھائی پانی پینے کی کوشش میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق

پیاسے بہن بھائی پانی پینے کی کوشش میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق
پیاسے بہن بھائی پانی پینے کی کوشش میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(ویب ڈیسک) دو معصوم بہن بھائی پانی پینے کی کوشش میں نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے موضو ع ابوسعید کے قریب بھٹوکالونی کا رہائشی امتیاز احمد چار سالہ بیٹی کلثوم زہرہ اور پانچ سالہ بیٹے عباس علی کو ساتھ لے کر نہر کے قریب گھاس کاٹ رہا تھا، اس دوران بدقسمت بہن بھائی پانی پینے کے لئے گئے تو نہر میں گر گئے۔ ریسکیو 1122نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نعشیں نکال کر ورثاءکے حوالے کردیں، بتایا گیا ہے کہ امتیاز احمد کے دو ہی بچے تھے۔

مزید :

چنیوٹ -