تحریک تحفظ پاکستان کے ملک محمد احمداپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

تحریک تحفظ پاکستان کے ملک محمد احمداپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں ...
تحریک تحفظ پاکستان کے ملک محمد احمداپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (آئی این پی)تحریک تحفظ پاکستان کے سابقہ ٹکٹ ہولڈرپی پی73ملک محمد احمداپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم نے کہا کہ پی ٹی آئی چنیوٹ میں بڑی کامیابی سے جیتے گئی وزیراعظم اپنی تقریروں میں کرپشن چھپانے کیلئے اپنی نااہلیاں ماضی کی حکومتوں پر ڈالنے سے پہلے یہ تو سوچ لیا کریں کے وہ بھی ماضی میں دو بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا موجودہ دور حکومت بھی ناکامیوں سے عبارت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک تحفظ پاکستان کے پی پی73کے سابقہ ٹکٹ ہولڈرملک محمداحمدکی شمولیت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ عوام کا معیار زندگی دن بدن گر رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی ناپید ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں اس موقع پر سید عنائت علی شاہ،سیداکمل بخاری ضلعی صدر یوتھ،رانا کاشف محمود،عمران عاربی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اور ڈاکٹرریاض شاہد بھی موجود تھے

مزید :

چنیوٹ -