این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری

چنیوٹ

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بھرپورمقابلہ کرے گی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، چینوٹ میں پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زردار کا کہنا تھا کہ عمران خان اورنوازشریف کے پاس کوئی منشورنہیں،دونوں رہنماﺅں نے سیاست کا بیڑہ غرق کر دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں دہشتگردی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی واقعات کی وجہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے ۔