میاں صاحب آرٹیکل 62,63کو ختم کروانا چاہتے ہیں:بلاول بھٹو

چنیوٹ

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب آرٹیکل 62,63کو ختم کروانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ حکومت میں رہ کر اپوزیشن کریں۔

آج بڑا جلسہ کریں گے ،لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا:شیخ رشید کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کوئٹہ دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وزیرداخلہ دھماکے کے بعدجائے وقوعہ پر گئے۔انہوں نے کہا کہ کل سینٹرل پنجاب کاجلسہ بہت کامیاب رہا، اگلا جلسہ ہزارہ ڈویژن اوراٹک میں کریں گے، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نواز شریف کرنا کیاچاہ رہے ہیں ؟ میاں صاحب جب حکومت میں تھے توانہیں پارلیمنٹ کیوں یادنہیں آئی؟اب وہ آرٹیکل 62،63کوختم کرواکر حکومت میں رہ کراپوزیشن کرناچاہتے ہیں۔