پسند کی شادی نہ ہونے اور جھگڑے پر نوجوان اور خاتون کی خودکشی
چنیوٹ(ویب ڈیسک) پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان اور جھگڑے پر خاتون نے خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چناب نگر نواحی علاقہ قاضی ہرلاں میں 17 سالہ جگدے علاقہ میں کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے گھر والے رضا مند نہ تھے جس پر اس نے دل برداشتہ ہوکر پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ جوہرآباد کے چک 47 ایم بی کی رہائشی ممتاز نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشت ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔