چنیوٹ میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو مارے گئے،3فرار
چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانچ ڈاکو ولانیہ ولا پل پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، نفری کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،ہلاک ہونے والے ڈاکوو¿ں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔