پہلی بیوی کو ڈگری ہوئی رقم نہ دینے پر عدالتی بیلف کا چھاپا ، دوسری دلہن بیاہنے کیلئے سہرا سجائے تیار شخص گرفتار

پہلی بیوی کو ڈگری ہوئی رقم نہ دینے پر عدالتی بیلف کا چھاپا ، دوسری دلہن ...
پہلی بیوی کو ڈگری ہوئی رقم نہ دینے پر عدالتی بیلف کا چھاپا ، دوسری دلہن بیاہنے کیلئے سہرا سجائے تیار شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چنیوٹ کے نواحی گاﺅں میں دوسری شادی کرنے والے شخص کی حسرت دل میں ہی رہ گئی ، عدالتی بیلف نے سہرا سجائے شہری کو گرفتار کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق پہلی بیوی کو ڈگری ہوئی رقم ادا نہ کرنے پر عدالتی بیلف چنیوٹ کے گاﺅں میں شہری کو گرفتار کرنے پہنچا تو آپنی آنکھوں کے سامنے منظر دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ شہری محمد اشرف نے سہرا سجا رکھا تھا اور دوسری دولہن بیاہنے کیلئے سسرال جانے کو تیار تھا تاہم عدالتی بیلف نے اسے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔

لاہور ایئر پورٹ پر ایک شخص ایسی سواری کیساتھ رن وے پر پہنچ گیا ۔۔ پھر کیا ہوا جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اشرف اور اس کی بیوی کے مابین گھریلو مسائل کے پر طلاق ہوئی تھی جس کے بعد خاتون نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم آج عدالتی حکم پر بیلف نے اس وقت چھاپا مارا جب ملزم دوسری شادی کرنے کیلے بلکل تیار بیٹھا تھا تاہم گرفتاری کے بعد اس کا دوسری شادی کا ارمان بھی چکنا چور ہو گیا ۔

مزید :

چنیوٹ -