چترال میں گھروں کے اوپر برفانی تودہ گر گیا ،14افراد جاں بحق ،ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش جاری

چترال میں گھروں کے اوپر برفانی تودہ گر گیا ،14افراد جاں بحق ،ملبے تلے دبے مزید ...
چترال میں گھروں کے اوپر برفانی تودہ گر گیا ،14افراد جاں بحق ،ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ کے علاقے چترال میں شدید برفباری کے بعد 20گھروں پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نیچے سے اب تک 14 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ برفانی تودے میں مزید کئی افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے مقامی لوگ اور انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں ۔
تفصیل کے مطابق چترال میں کریم آباد کے علاقے شیر شال میں گزشتہ رات 20گھروں پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نیچے سے اب تک 14 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید افراد کے جاںبحق ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔کمانڈنٹ چترال اسکاوٹس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین ، 6بچے اور2مرد شامل ہیں ۔چترال میں بہت زیادہ برفباری کے باعث سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے میں دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ انتظامیہ کے بھی کچھ لوگ امداد ی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی برفانی تودے کے نیچے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔