چترال: افغان طالبان کا حملہ: تین چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سینکڑوں مویشی لے گئے

چترال: افغان طالبان کا حملہ: تین چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سینکڑوں مویشی لے ...
چترال: افغان طالبان کا حملہ: تین چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سینکڑوں مویشی لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک)سرحد پار سے آنے والے افغان طالبان مختلف علاقوں میں 3 مقامی چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سیکڑوں مویشی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے علاقے کالاش کی وادی بریر میں افغان طالبان نے 3 چرواہوں کو ہلاک کرکے 7 سو سے زائد جانور لوٹ لئے۔ مقامی پولیس کے مطابق افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر 3 چرواہوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیڑ اور بکریاں لے کر فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 درجن سے زائد دہشت گرد اپنے ساتھ گاڑیاں بھی لائے تھے جن پر جانوروں کو لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔واضح رہے کہ ہفتے کی صبح ہی سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے وادی کیلاش کے علاقے استوری میں 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

چترال -