جے آئی ٹی کی دس جلدیں
ٹوئیٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے، ’ گیم اوور نواز‘، ٹوئیٹر نے بتایاکہ بابر اعوان اور سینیٹر رحمان ملک بھی اس بارے ٹوئیٹنگ کر رہے ہیں، مَیں نے بھولے سے کہا کہ وہ باہر جائے اور دیکھے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہے یا ختم ہو گئی ہے،بھولا سوشل میڈیا کی دنیا سے باہر گیا تو اسے پتا چلا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور مقبولیت دونوں قائم دائم ہیں۔
***
فواد چودھری نے کہا، مسلم لیگ(ن)والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اُردو میں ترجمہ کر کے پڑھ لیتے تو مٹھائیاں تقسیم نہ کرتے، میں نے تحریک انصاف کی طرف سے کئے جانے والے اُردو ترجمے کو منگوایا اور پڑھا، اس ترجمے میں بھی وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں عمرا ن خان نہیں۔فیصلے کے دن سمجھا جا رہا تھا کہ میاں نوازشریف کو ایوان وزیراعظم سے جاتی امرا بھیج دیا جائے گا مگر تین ، دو کی اکثریت سے نواز شریف ایوان وزیراعظم میں ہی موجود رہے۔ تحریک انصاف والوں نے مٹھائیاں کیوں کھائی تھیں؟
***
جے آئی ٹی کی رپورٹ حکومت مخالف ہے، یہ بات تو ہر کسی کو سمجھ آتی ہے، مگر جے آئی ٹی کی اس رپورٹ پر اب پی ٹی آئی مٹھائیاں کیوں تقسیم نہیں کر رہی کیا اس کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ جانا نیب میں صرف ایک ریفرنس ہی ہے۔
***
ٹوئیٹر پر ایک اور ٹرینڈ میں صالحین کی جماعت اصرار کر رہی ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش میں ان کا روایتی شرمناک کردار ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ اصل ( ڈس)کریڈٹ انہیں دیا جائے۔
***
ہمارے ایک سینئر کالم نگار نے نشاندہی کی ہے کہ اس دورکی سب سے عظیم انقلابی جمہوری جماعت کے خلاف سازش شروع ہو گئی ہے یہ تو وہی بات ہو گئی کہ بھولے کی سوتے سوتے آنکھ کھلی تو اس نے ایک خوف ناک سانپ کواپنی بیوی کے پیروں کے پاس پھن پھیلائے دیکھا، ڈس لے ڈس لے بھولے نے سرگوشی کی، بکواس بند کر سانپ جواب میں پھنکارا، میں تو خود زہر ایزی لوڈ کروانے اس کے پاس آتا ہوں۔
***
ساٹھ دِنوں میں کیا ثابت کیا؟
کرپشن؟ ۔۔۔ نہیں
منی لانڈرنگ ۔۔۔ نہیں
عہدے کا غلط استعمال ۔۔۔ نہیں
کمیشن کی وصولی ۔۔۔ نہیں
ٹیکس چوری ۔۔۔ نہیں
زکوٰۃ ، صدقات کھا گئے۔۔۔ نہیں
پارٹی فنڈز میں گھپلے ۔۔۔ نہیں
گھر کی خریداری مشکوک ہے۔۔۔ نہیں
دھاندلی ۔۔۔ نہیں ، وہ معاملہ تو ختم ہو چکا
اخلاقی جرائم۔۔۔ نہیں، دیندار گھرانہ ہے
پھر شورکیا مچار رکھا ہے؟
دیکھیں مائی لارڈ۔۔۔ ہمیں یہ بہت امیر لگتے ہیں، نیب میں ریفرنس بھیجیں
اوہ ۔۔۔ اچھا
***
جعلی دستاویزات جمع مت کروائیں، معذرت قبول کریں کہ یہ سہولت صرف مخصوص میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لئے ہے۔
***
آپ جے آئی ٹی سے کچھ مختلف رپورٹ کی توقع کر رہے تھے۔۔۔ واقعی۔۔۔ وقت دیجئے ،آپ کے دونوں کانوں کے درمیان جگہ چیک کروانی ہے کہ وہاں کیا بھرا ہے۔
***
شریف خاندان کاروبار کرتا ہے، مگر ا س کا رہن سہن آمدن کے مطابق نہیں، ایک شخص کوئی نوکری، کوئی کاروبار کرتا ہی نہیں، مگر وہ نواز شریف کے برابر ارب پتی ہے۔
***
2013ء: نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
2014ء: نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
2015ء: نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
2016ء: نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
2017ء: نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
2018 ء: نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے
برائے مہربانی عام انتخابات کے بعد اسی کو دوبارہ پڑھنا شروع کر دیجئے۔