28سال کے بعد فائنل ایشیائی ٹیم کے بغیر!

28سال کے بعد فائنل ایشیائی ٹیم کے بغیر!
28سال کے بعد فائنل ایشیائی ٹیم کے بغیر!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرکٹ ورلڈ کپ2015 کا فائنل آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن کے تاریکی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا . اَٹَّھاءِیس سالوں میں یہ پہلی بار ہو گا کہ کوئی ایشیائی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلتی دکھائی نہیں دے گی ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا چارسوا ں میچ ہو گا اور اتفاق سے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسواں میچ بھی ورلڈ کپ کا فائنل ہی تھا جب 1999 میں آسٹریلیا اور پاکستان آمنے سامنے تھیں۔اگر آسٹریلیا یہ ورلڈ کپ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ دوسری ٹیم بن جائے گی جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ جیتے گی اِس سے پہلے یہ اعزاز انڈیا کے پاس ہے جہاں ورلڈ کپ2011 میں انڈین ٹیم نے ممبئی کے مقام پر سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیاتھا۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم چھ سال کے بعد آسٹریلیا کی سَر زمین پر کوئی میچ کھیلے گی . آخری دفعہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا میں فروری 2009میں میچ کھیلا تھا ۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے اِس تاریکی فائنل میچ میں کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل بورو گراؤنڈ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئے گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو یہ فائدہ لازمی حاصل ہو گا کہ وہ ورلڈ کپ میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں ہاری جبکہ دوسری طرف آسٹریلیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہو گا ۔ٹورنامنٹ میں سب سے ذیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے پاس ہے جن کی حاصل کی ہوئی وکٹیں اکیس ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے ذیادہ لینے والے بولر کوئی اور نہیں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ہیں جو بیس شکار کر چکے ہیں۔اگر بات کی جائے اِس ورلڈ کپ بیٹنگ کی تو نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین مارٹن گپٹل ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 237* کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے بڑی کھیلنے والے بیٹسمین ڈیوڈ وار نر ہیں جو افغانستان کے خلاف 178کی باری لے چکے ہیں ۔ اْدھر دوسری طرف آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں یعنی ورلڈ کپ کا فائنل انکے کیریئر کا آخری ایک روزہ میچ ہو گا ۔ مائیکل کلارک اب تک اپنے ایک روزہ کیریئر میں 244 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 44.42 کی اوسط سے 7907 رنز بنائے ہیں۔مائیکل کلارک آسٹریلیا کی طرف سے 57 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔مائیکل کلارک اب تک آسٹریلیا کی طرف سے 79 میچز میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 49 میچز میں جیت آسٹریلیا کو نصیب ہوئی۔آسٹریلیا کے اِس عظیم کپتان کا آخری میچ یعنی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کالم -