آسٹریلیا پانچواں ورلڈ کپ لے اڑا
انتظار ختم ہوا ، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015میں آسٹریلیا بازی مار گیا۔۔ فائنل میں آسٹریلِیَن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے دی۔ . نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی با ر فائنل میں پہنچی تھی اور ورلڈ کپ جیتنے کے خواب دیکھ رہی تھی لیکن آسٹریلِیَن کرکٹ ٹیم نے اِس خواب کو خواب ہی رہنے دیا او ر نیوزی لینڈ کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا نے یہ پانچواں ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے اِس سے پہلے آسٹریلِیَن کرکٹ ٹیم کو ایلن بارڈر، سٹیو وا، اور رکی پونٹنگ ورلڈ کپ جیتوا چکے ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کیوی ٹیم 200 کا سکور بھی نا کر سکی اور 183 پر آل آؤٹ ہو گئی او ر جواب میں آسٹریلِیَن ٹیم نے یہ ٹارگٹ آسانی سے حاصل کر لیا۔اِس اہم فائنل میچ میں آسٹریلیا کے جیمز فولکنرکو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ آسٹریلیا ہی کے مچل اسٹارک کو ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے ورلڈ کپ 2015 میں22 شکار کیے۔
آسٹریلیا ایک لحاظ سے بہت لکی ٹیم ہے جب بھی آسٹریلِیَن ٹیم ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے تویک طرفہ مقابلہ ہی جیتی ہے ، پر ہاں ورلڈ کپ 1987کا فائنلمیچ لازمی کچھ کلوز گیا تھا لیکن تب بھی بازی آسٹریلیا نے مار لی تھی۔ ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلِیَن کرکٹ ٹیم کو ہوم ایڈوانٹچیذ لازمی حاصل تھا اور دیکھا جائے تو آخری 2 عالمی کپ کے 36 میچز میں سے28 بار ہوم ٹیم نے کامیابی ہی حاصل کی جبکہ پانچ بار کسی ہوم ٹیم کو ورلڈ کپ میں شکست ہوئی اور ان میں بنگلہ دیش تِین بار میچ ہاری جبکہ سری لنکا اور انڈیا کو ایک ایک بار شکست ہوئی۔
دیکھا جائے تو آسٹریلِیَن کرکٹ ٹیم ایشیا، یورپ، افریقہ، شمالی امریکہ اور آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیت چکی ہے اور اب بس جنوبی امریکہ اور انٹارکٹیکا ہی باقی رہ گئے ہیں۔یاد رہے کہ اگلا کرکٹ ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ میں شیڈول ہے جو30 مئی2019 سے 15 جولائی2019 تک کھیلا جائے گا ۔یہ پانچھویں بار ہو گا کہ انگلینڈ کرکٹ ورلڈ کپ ہوسٹ کرے گا اِس سے پہلے انگلینڈ 1975، 1979، 1983 اور 1999 کے ورلڈ کپ ہوسٹ کر چکا ہے۔