کسان بورڈ نے کاشتکاروں کو بلاسودقرضوں کی فراہمی کیلئے مہم کا آغازکردیا

کسان بورڈ نے کاشتکاروں کو بلاسودقرضوں کی فراہمی کیلئے مہم کا آغازکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بور ڈ پاکستان نے حکومتی عہدے داران ،علمائے اکرام اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں سے ملاقات کر کے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کی مہم کا آ غاذ کر دیا۔کسان بورڈ پاکستان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ سال کسانوں کی معیشت کے لئے تباہ کن سال ثابت ہوا ہے ۔ کیونکہ کپاس چاول اور گنے کے کاشتکاروںکو صنعت کاروںنے دونوںہاتھوں سے لوٹا اور منہ مانگے داموںپر اجناس خرید کر کسانوں کی معیشت کو تبا ہ و بردبا د کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حکمرانوں نے بے ر وزگاروں کے لئے یلو کیپ سکیم، نوجوانوں کے لئے روزگار سکیم کے لئے اربوں روپے کے قرضہ جات رکھے ہیں ۔ اسی طرح ملک کے ستر فیصد کسانوں کے لئے بلاسودقرضوںکی سکیم جاری کی جائے تاکہ ڈوبتی ہوئی زرعی معشیت کو بچایا جا سکے ۔

مزید :

کامرس -