راولپنڈی چیمبر اور ایگری سپورٹ فنڈ کے اشتراک سے سیمنار راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایگری سپورٹ فنڈ کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد خطے کی اقتصادی بحالی کے لئے ایگری سیکٹر اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں جدید دور کے تقا ضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے قائمقام صدر راجہ عامر اقبال ، نائب صدر چوہدری اقبال احمد ،ایگری سپورٹ فنڈ(اے۔ایس ۔ایف)کے سینئر منیجرپروگرام اسد محمود ، عبد اللہ خان اور عمران بشیر کے علاوہ شرکاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عامر اقبال نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار لائیو سٹاک اور زرعی شعبہ میں اپنی مثال آپ ہے اور ایگری سپورٹ فنڈ کا خطے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا قا بلِ قدر ہے ۔راولپنڈی چیمبر اس ضمن میں ایگری سپورٹ فنڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیری اور پولٹری سیکٹر میں راولپنڈی ریجن کا شمار پاکستان کے بہترین علاقوں میں ہوتا ہے اور مذکورہ کاروبار خطے میں عروج پر ہے۔ راولپنڈی چیمبر اے ایس ایف کی جانب سے کی گئی کسی بھی کوشش کی بھرپور حمایت کرے گا اور ہر ممکن مدد کرے گا۔اس موقع پر اے ایس ایف کے سینئر منیجرپروگرام اسد محمو د نے کہا کہ اے ایس ایف خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھا کر اقتصادی ترقی کو یقینی بنا نا چاہتا ہے. تا کہ خطہ پوٹھوہار ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔

کامرس

راولپنڈی چیمبر اور ایگری سپورٹ فنڈ کے اشتراک سے سیمنار
راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایگری سپورٹ فنڈ کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد خطے کی اقتصادی بحالی کے لئے ایگری سیکٹر اور لا ئیو سٹاک کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں جدید دور کے تقا ضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا ۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے قائمقام صدر راجہ عامر اقبال ، نائب صدر چوہدری اقبال احمد ،ایگری سپورٹ فنڈ(اے۔ایس ۔ایف)کے سینئر منیجرپروگرام اسد محمود ، عبد اللہ خان اور عمران بشیر کے علاوہ شرکاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عامر اقبال نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار لائیو سٹاک اور زرعی شعبہ میں اپنی مثال آپ ہے اور ایگری سپورٹ فنڈ کا خطے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا قا بلِ قدر ہے ۔راولپنڈی چیمبر اس ضمن میں ایگری سپورٹ فنڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیری اور پولٹری سیکٹر میں راولپنڈی ریجن کا شمار پاکستان کے بہترین علاقوں میں ہوتا ہے اور مذکورہ کاروبار خطے میں عروج پر ہے۔ راولپنڈی چیمبر اے ایس ایف کی جانب سے کی گئی کسی بھی کوشش کی بھرپور حمایت کرے گا اور ہر ممکن مدد کرے گا۔اس موقع پر اے ایس ایف کے سینئر منیجرپروگرام اسد محمو د نے کہا کہ اے ایس ایف خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھا کر اقتصادی ترقی کو یقینی بنا نا چاہتا ہے. تا کہ خطہ پوٹھوہار ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔