ڈی ڈبلیو پی نے فیس بک اور انسٹا گرام مقابلے میں جیتنے والوں کو زبردست انعامات سے نوازا
لاہور( پ ر)چیمپئنز ٹرافی گزشتہ ماہ منعقد ہوئی جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران ڈی ڈبلیو پی گروپ کے کنزیومر الیکٹرانکس برانڈز ۔ Gree اور ایکو سٹار نے فیس بک اور انسٹا گرام پر کرکٹ مقابلے کے لئے پیکیجز مال لاہور میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا۔ شرکاء سے کرکٹ کے متعلق ان کی معلومات پر مبنی سوالات پوچھے گئے اور لکی ڈرا کے ذریعے جیتنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔ لاہور کے شہریوں کو پیکیجز مال میں GREE-EcoStar ڈسپلے سینٹر میں انعامات دیئے گئے جبکہ دوسرے شہروں سے مقابلہ جیتنے والوں سے سیلز آفسز کے ذریعے رابطہ کیا گیا تاکہ انہیں تحائف ارسال کئے جا سکیں۔ ڈی ڈبلیو پی گروپ نے اپنے صارفین کو انعامات سے نوازنے کے لئے خصوصی مواقع پر فیس بک اور انسٹا گرام کے ذریعے مختلف مقابلوں اور گیمز کا اہتمام کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو پی گروپ نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور دیگر پر بھی زور دیا کہ وہ ان مقابلوں میں حصہ لے کر شاندار انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔