بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد ہی سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا جائیگا

بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد ہی سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) صوبہ پنجاب میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے ما تحت ادارہ بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد ہی سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت رحیم یارخان اور وھاڑی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی سپیشل اکنامک زون قرار دینے کے بارے میں غورکر رہی ہے ۔ یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار سلیم نے گزشتہ روز بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورہ کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان تینوں متذکرہ بالا انڈسٹریل اسٹیٹس میں مربوط اور عالمی سطح کا انفراسٹرکچر فراہم کر دیا ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ 429۔ ایکڑ پر تعمیر ہونے والی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں دو مرحلوں میں آباد کاری ہو گی اوراس کادوسرا مرحلہ رواں 30 ۔ ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھلوال اسٹیٹ سے موٹروے پر واقع تین انٹر چینجز جڑے ہوئے ہیں اور لاہور اسلام آباد موٹروے کی سٹرٹیجک لوکیشن کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بے حد کشش رکھتی ہے۔

مزید :

کامرس -