فرانسیسی ٹرانسپورٹ کمپنی کی سنگاپورین ٹرانسپورٹ فرم کو خریدنے کی پیشکش

فرانسیسی ٹرانسپورٹ کمپنی کی سنگاپورین ٹرانسپورٹ فرم کو خریدنے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(اے پی پی) فرانسیسی ٹرانسپورٹ کمپنی ’’سی ایم اے سی جی ایم‘‘ نے سنگاپور کی کنٹینرز فرم ’’نیپچون اوریئنٹ لائنز‘‘ کو خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ سی ایم اے سی جی ایم ایس اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیپچون اوریئنٹ لائنز کو خریدنے کا مقصد ایشیاء میں اپنے کاروبار کو فروغ دینا ہے تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایکسچینج میں نیپچون اوریئنٹ لائنز کے حصص کی مالیت 3.4 ارب سنگاپوری ڈالر ہے۔

مزید :

کامرس -