وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل ہوجائیگا:رضوان خالد بٹ

وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل ہوجائیگا:رضوان خالد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے چیئرمین رضوان خالد بٹ نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے سلسلہ میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا تعمیراتی کام رواں جون میں مکمل ہوجائیگا، تاہم انڈسٹریل یونٹس کیلئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بیسٹ کوالٹی انڈرگراؤنڈپانی کی فراہمی نے ملک کے اندر اور باہر سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ویژن کی روشنی میں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس میں مختلف شعبوں کی صنعتوں کیلئے 201انڈسٹریل پلاٹس مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے والوں میں فوڈ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پیڈمک ٹیکسٹائیل مینو فیکچرنگ ، فوڈ پراسیسنگ، ہینڈی کرافٹس، شو انڈسٹری، نقلی جیولری اور ایگرو بیسڈ انڈسٹریل یونٹس کو خصوصی طور پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -