گندم اور آٹا کے برآمد کنندگان کو سبسڈی کی رقم فراہم کرنے کی ہدایت جاری
لاہور ( کامرس رپورٹر))سٹیٹ بینک نے بینکوں کو گندم اور آٹا کے برآمد کنندگان کو حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے احکامات پر بینکوں کو گندم اور آٹا برآمدکنندگان کو سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس سے متعلق تمام رجسٹرڈ ڈیلرز کیلئے کلیم داخل کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا گیاہے۔ حکومت نے اس سال بمپر پیداوار کی امید پر 12 لاکھ ٹن گند م برآمد کرنے پر سندھ کے برآمد کنندگان کو فی ٹن 45 ڈالر جبکہ پنجاب والوں کو 55 ڈالر فی ٹن سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔