جرمن فضائی کمپنی ’’لفتھانزا‘‘ کی کیبن کریو یونین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

جرمن فضائی کمپنی ’’لفتھانزا‘‘ کی کیبن کریو یونین کی ہڑتال دوسرے روز بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(اے پی پی)جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی کیبن کریو یونین کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جہازوں کے عملے کی یونین’ یو ایف او‘ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ اور ڈوسلڈوف میں جہازوں کے عملے کے ارکان دوسرے روز بھی 17 گھنٹے کی ہڑتال جاری رکھیں گے۔اس ہڑتال کی وجہ سے کم اور درمیانے فاصلے کی قریب 520 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ یونین اور لفتھانزا کی انتظامیہ کے درمیان پینشن اور ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق اختلافات پائے جاتے ہیں۔

مزید :

کامرس -