عیدالاضحی ، کھالوں کی خریدوفروخت، 130ارب روپے کافائدہ متوقع
لاہور ( کامرس رپورٹر) عید الاضحی کے دوران صرف جانوروں کی خرید و فروخت اور کھالوں سے ملکی معیشت کو 130 ارب روپے کا فائدہ متوقع ہے جو گزشتہ سال سے 12 فیصد زیادہ ہے۔عید کے موقع پر دیگر کاروبار کو ہونے والا فائدہ اس کے علاوہ ہوگا۔ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال جانوروں کی خرید و فروخت اور کھالوں سے معیشت کو 116 ارب روپے کافائدہ ہوا تھا۔ رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، چارے کی لاگت اور مہنگائی میں عمومی اضافے کے باعث جانوروں کی اوسط قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ا±س کے علاوہ یکم اکتوبر سے جانوروں کی برآمد پر پابندی کے باعث سنت ابراہیمی پر عمل کے لیے ملک میں بڑی تعداد میں جانور دستیاب ہوں گے اور قربانی کے لیے خریدے گئے جانوروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس عید الاضحی پر جانوروں کی خرید و فروخت اور کھالوں سے معیشت میں 130 ارب روپے کا کاروبار ہوسکتا ہے۔عید کے موقع پر دیگر شعبوں میں ہونے والے کاروبار سے معاشی فوائد اس کے علاوہ ہوں گے۔