لاہورمیں پاکستان کے پہلے لوڈشیڈنگ فری شاپنگ پلازہ کا افتتاح

لاہورمیں پاکستان کے پہلے لوڈشیڈنگ فری شاپنگ پلازہ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور میںپاکستان کے پہلے شاندار سولر رن کمرشل پراجیکٹ شادمان مال کا افتتاح بدست چیف ایگزیکٹو اسد بیگ اور غنی گلوبل گروپ کے چیف ایگزیکٹو عتیق احمد خان کردیا گیا ۔جہاں خواتین سے وابستہ اشیا ءیعنی جیولری ، بوتیکس ، لیڈیز ریڈی میڈ گارمنٹس ، چلڈرن گارمنٹس ، ہوزر ی اور جینٹس کپڑوں کے کاروبار کا بھی شاندار افتاح ہوچکا ہے ، رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاﺅنٹ اور روزانہ شاپنگ کے لئے آنیوالے افرادکے لئے خصوصی انعامات بھی دیئے جارہے ہیں جو رمضان المبارک سے چاند رات تک دیئے جائیں گے ۔یعنی ڈسکاﺅنٹیڈ ریٹس پر شاپنگ بھی کریں ۔ اور انعامات کی صورت میں اپنی عیدی بھی حاصل کریں ۔پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے بیگ کنسٹرکشن کمپنی ، غنی گلوبل گروپ اور ایف ایم سی کی اس شاندار کاوش کو کاروباری اور عوامی حلقوں میں بہترین پذیرائی ملی ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام اور کاروباری حضرات جنہوں نے یہاں کاروبار شروع کیا ہے انہیں یہاں 24 گھنٹے مفت سولر بجلی مل رہی ہے جس سے ان کے جنریٹر اور یو پی ایس کے اخراجات ختم ہوگئے ہیں اور ہر وقت ان کا کاروبار روشن ہے کاروباری حضرات نے لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے پر بیگ کنسٹرکشن کمپنی ، غنی گلوبل گروپ اور ایف ایم سی کا انتہائی شکریہ ادا کیا ہے جبکہ بہت سے دوکاندار حضرات نے اپنے نئے کاروبار اور بہت سے دوکانداروں نے لاہور کی دوسری مارکیٹوں سے اپنے کاروبار کو شادمان مال میں شفٹ کرلیا ہے شادمان مال کی مارکیٹنگ ٹیم یعنی ایف ایم سی عوام اور کاروباری حلقوں کی بھرپور پذیرائی پر انتہائی خوش ہیںجبکہ اس کے علاوہ عوامی اور کاروباری سہولتوں اور آسانیوں کے پیش ِ نظر پاکستان میں پہلی بار 3 ماہ تک مفت کاروبار کے لئے دوکانیں اور سٹالز مفت دیئے جارہے ہیں جبکہ اس شاندار پلازہ میں دوکانیں اور دفاتر بک کروانے اور خریدنے والوں کا بھی رش لگا ہوا ہے ۔۔۔

مزید :

کامرس -