اینگرونے 653ایکڑجنگلات کو فوٹوگرافی کے ذریعے ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیا

اینگرونے 653ایکڑجنگلات کو فوٹوگرافی کے ذریعے ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمٹیڈ (ای پی سی ایل )جو اینگرو کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے نے جنگلات کی فوٹوگرافی کی نمائش کا انعقاد کیا۔اس فوٹوگرافی کی نمائش کا عنوان فاریسٹ آف لائف ہے۔نمائش الحمرا آرٹ گیلری لاہور میں10جولائی سے 18جولائی 2012تک عوام الناس کے لئے منعقد کی جارہی ہے ۔نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر یاسر ناصر نے کھینچی ہیں ۔ یہ اعلی پائے کے فوٹر گرافر ہیں اور انہوں نے پاکستان کے مختلف جنگلات بشمول الپائن جنگلات ، خشک درجہ حرارت والے جنگلات ، نمی والے جنگلات ، سب ٹراپیکل پائنز ، ڈرائی ٹراپیکل ، بورڈ لیوڈ جنگلات ، ڈرائی ٹراپیکل تھارن جنگلات ،دریائی جنگلات ، مینگریوز اورلینئر پلانٹیشن وغیر ہ شامل ہیںکی تصاویر نہایت محنت کے ساتھ اپنے کیمرے میں محفوظ کیں ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای پی سی ایل کے سی ای اوخالد سراج سبحانی نے کہا کہ جنگلات قدرت کا انمول تحفہ اور قوم کے لئے کسی انعام سے کم نہیں ۔ ایک ذمہ دار کمپنی ہونے کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قدرت کے اس تحفے کی حفاظت کریں ہماری کنزرویشن مہم دو اہم بنیادی اصولوں پر مبنی ہے اول پاکستان کے قدرتی وسائل کو محفوظ بنایا جائے دوئم عوام کو جنگلات کی قدروقیمت اور حفاظت کے لئے ایجوکیٹ کیا جائے۔اینگرو پولیمر2009سے لے کر اب تک جنگلات لگا نے اور بحالی مہم کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں ، ماحولیاتی این جی اوز اور گروپس جیسا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایفWWFکے تعاون سے پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 653ایکٹر پر جنگلات لگا چکی ہے ۔ اس سے قبل اینگرو پولیمر نے بحیرہ عرب کی سمندری پٹی کے قریب انسانی قد کے برابر کے ڈیڑھ لاکھ میبگریوز کے درخت لگائے ۔ مینگریو ز کے درخت ہجرت کرنے والے پرندوں کے لئے نہ صرف خوراک کا ذریعہ ہیں بلکہ مچھلیوں اور جھینگوں کے لئے بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -