رواں مالی سال کے 8ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت 80فیصد تک بڑھ گئی :رپورٹ
لاہور( این این آئی) رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت 80فیصد تک بڑھ گئی ،کاشتکاروں نے اس عرصے میں31ہزار955ٹریکٹرز خریدے ۔ رپورٹ کے مطابق آسان قرضوں ، ٹیکسوں میں کمی ، کھاد پر سبسڈی اور دیگر مراعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں ۔ 8 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 80 فیصد تک بڑھ گئی ۔ جولائی سے فروری کے دوران کاشتکاروں نے 31 ہزار 955 ہزار ٹریکٹرز خریدے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 17 ہزار 772 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے ۔ صرف فروری میں کسانوں نے 5 ہزار 632 ٹریکٹرز خریدے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں دو کمپنیاں سرفہرست رہی ہیں۔ جولائی سے فروری کے دوران ملت ٹریکٹرز نے 20 ہزار 150 جبکہ آل غازی ٹریکٹرز نے 11 ہزار 325 ٹریکٹرز فروخت کیے ۔ مالی سال 2017 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر عائد جی ایس ٹی کو کم کیے جانے سے ایک طرف جہاں کسانوں کے لئے ٹریکٹرز کچھ سستے ہوئے وہیں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ۔