بی جی بلوچستان بزنسمین پینل اور پاکستان بزنس گروپ میں شمولیت کا فیصلہ

بی جی بلوچستان بزنسمین پینل اور پاکستان بزنس گروپ میں شمولیت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)یوبی جی بلوچستان نے فیڈریشن چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری الیکشن برائے 2018 کے لئے متفقہ طور پر بزنسمین پینل اور پاکستان بزنس گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کر دیا۔ اس سلسلے میں یوبی جی بلوچستان کے چیئرمین غلام فاروق خان، ولی خان نورزئی اور فیڈریشن چیمبر کے ای سی اور جی بی ممبران نے یوبی جی گروپ کی آمرانہ پالیسیوں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوبی جی نے فیڈریشن چیمبر کی صدارت کے لئے ایسے امیدوار کا انتخاب کیا ہے جو کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے ناواقف ہے اور مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یوبی جی کی خود ساختہ لیڈر شپ نے کاروباری طبقے کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ اقربا پروری کو فروغ دے رکھا ہے۔ یو بی جی لیڈران کی پالیسیوں سے سخت نالاں صوبہ بلوچستان سے تمام چیمبرز بشمول وومن چیمبر اور سمال چیمبر ممبران نے یوبی جی گروپ سے علحدگی اختیار کر کے بزنسمین پینل اور اس کے اتحادی پاکستان بزنس گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بلوچستان کے ووٹرز اور سپورٹرز نے کہا کہبزنسمین پینل کی بھر پور پذیرائی کے باعث یو نائٹیڈ بزنس گروپ اور اس کے سر پرست بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کی سیاست کا دارومدار جھوٹے نعروں پر ہے اب وہ کس منہ سے بزنس کمیونٹی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، بزنس کمیونٹی کے لوگ اب ان کی اصل حقیقت جان چکے ہیں اب وہ ان کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے۔ انشاء اللہ 29 دسمبر کا سورج ہماری کامیابی کی نوید بن کر طلوع ہو گا۔ ہم بزنس کمیونٹی کا مقدمہ لڑ کر پیش کرنیوالے لوگ ہیں اور ہماری الائنس کی ٹیم ایک مکمل تھنک ٹینک کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومتی ایوانوں میں جا کر حل کروائے گی۔ ایف پی سی سی آئی کا امیج بہتر بنایا جائے گا اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیز کو ری ایڈریس کیا جائے گا۔ ترجمان بزنس مین پینل احمد جواد نے کہا کہ آج کے اعلان سے UBGکی جیت کے من گھڑت دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہBMP کی فتح یقینی ہو چکی ہے۔ کاروباری طبقہ یوبی جی کی غلط پالیسیوں سے تنگ آ چکا ہے چونکہ گزشستہ تین سالوں میں بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں

مزید :

کامرس -