ویٹری یونیورسٹی کے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف اداروں سے معاہدے

ویٹری یونیورسٹی کے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف اداروں سے معاہدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)تیکنیکس اور آلات کے ذریعے سے زر عی پیداوار کو بڑ ھا نے اور چارہ کی کاشتکاری میں تحقیق کر نے کے حوالے سے گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے فارم ڈائنیمکس پاکستان اور میٹرا ایشیا کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کے معا ہدے کیئے ۔مفاہمتی یاداشت کے معا ہدوں پر دستخط ویٹرنری یونیورسٹی سے و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جبکہ فارم ڈائنیمکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیواحسن مصطفی باجوہ اور چیف ایگزیکٹیو میٹرا ایشیاانور احمد خان نے کیئے۔
معاہدہ کے تحت یونیورسٹی اور فارم ڈائنیمکس پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ زرعی آلات اور تیکنیکس کے ذریعے سے زر عی فارم کی پیداوار کو بڑ ھا نے اور کسا نو ں کے نفع اور دیہی آبادی کے ذر یعہ معاش کو بہتر بنا نے میں ایک دوسر ے کے ساتھ تعا ون کر یں گے۔ فارم ڈائنیمکس یونیور سٹی کو معیاری چارے ( گھاس، مکئی،روڈ گراس ،را ئی گراس) کی کاشت ، پیدا وار اور محفوظ کر نے سے متعلقہ تیکنیکی تعاون فراہم کر یگا۔یونیورسٹی فارم ڈائنیمکس کے ساتھ تحقیقی سٹڈی میں تجزیہ کاری کے طریقہ کاراور اعداد و شمار کے بارے میں نتا ئج ظاہر کر ے گی نیز کسا نو ں کی آ گا ہی سے متعلقہ سیمینار ، کانفرنس،اور ٹر یننگ پروگرامز منعقد کروانے میں بھی ایک دوسر ے کے ساتھ تعا ون کر یں گے ۔دوسرے معاہدہ کے تحت یونیورسٹی اورمیٹرا ایشیا چارے کی فصلو ں کی تحقیق میں ایک دوسر ے کے ساتھ تعا ون کر یں گے۔یونیورسٹی میٹرا ایشیا کو اپنے دوسر ے کیمپسز(راوی کیمپس پتو کی) میں پرا ڈکٹس کی ڈیو یلپمنٹ اور مارکیٹنگ میں تحقیق کے مو ضو ع پر منعقد ہونے والے پروگرامو ں میں شمولیت کر نے کے موا قع فراہم کر ے گی جبکہ میٹرا ایشیا اکیڈمک اور تحقیقی کا مو ں میں یونیو رسٹی کے پوسٹ گریجو یٹ اور ڈاکٹر یٹ ڈگر ی پروگرامز کے طلبہ کو چارہ اُگا نے کی پلاننگ ، پیداور اور نیو ٹر یشن سے متعلقہ اُمو ر کے بارے میں مدد مہیا کرے گا۔بعد ازیں ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے شر کا کولائیو سٹاک سیکٹر میں نیو ٹریشن سے متعلقہ چیلنجز کے بارے میں بتا یا نیز ڈاکٹر حسن محمو د وڑا ئچ نے مفا ہمتی یاد داشت کے معا ہدو ں کے اغرا ض و مقا صدپر روشنی ڈالی ۔ یواس پرو وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ر با نی، پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن اورڈاکٹر امتیاز ر بانی کے علا وہ انڈ سٹر ی نما ئند گا ن اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد بھی اُ س مو قع پر مو جود تھی ۔

مزید :

کامرس -