جولائی میں بیرون ملک پاکستانیون نے 1ارب 66کروڑ ڈالر وطن بھیجے

کامرس

 لاہور( کامرس رپورٹر)جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالر وطن بھیجے ٗسعودی عرب سے سب سے زیادہ سینتا لیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر وطن ترسیل کیے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2015 میں بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں نے ایک ارب 66کروڑ ڈالر ترسیل کئے، جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اعشاریہ آٹھ چھ فیصد زیادہ ہیں۔رواں مالی سال جولائی میں سعودی عرب سے47 کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے چھتیس کروڑ 76 لاکھ ڈالر، امریکا سے 25 کروڑ ترپن لاکھ ڈالر اور خلیجی ریاستوں سے انیس کروڑ ڈالر ارسال کیے گئے۔