مسلسل بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کو بْری طرح متاثر کرے گا: محمد ناصر حمید خان

مسلسل بڑھتا تجارتی خسارہ معیشت کو بْری طرح متاثر کرے گا: محمد ناصر حمید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر جلد قابو پائیں ورنہ معیشت کے لیے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ صنعتوں کی زبوں حالی اور ٹھوس پالیسی کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے لہذا اس جانب توجہ دینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی درآمدات سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ پاکستان میں صنعتکاری کم ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں تاکہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان توازن پیدا کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -