تربیلا ڈیم کو 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر لیا گیا: واپڈا ترجمان

تربیلا ڈیم کو 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر لیا گیا: واپڈا ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) تربیلا ڈیم میں آج پانی 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک ذخیرہ کر لیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 6.17ملین ایکڑ فٹ ہے جسے آج حاصل کر لیا گیا ہے ۔ڈیم میں ذخیرہ کیا گیا پانی ارسا کے انڈنٹ کے مطابق آبپاشی اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں منگلا میں آج پانی کا لیول 1234.6فٹ ہے ۔ ریزوائر میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.8ملین ایکڑ فٹ ہے۔دریں اثنا تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلا کے مقام پر): آمد203600کیوسک اور اخرج 174600 کیوسک، کابل(نونوشہرہ کے مقام پر): آمد37200 کیوسک اور اخراج37200 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد25600 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 72200 کیوسک اور اخراج 42600 کیوسک ۔بیراج :جناح: آمد234900 کیوسک اور اخراج 227700 کیوسک،چشمہ: آمد229900 کیوسک اوراخراج 200000 کیوسک، تونسہ: آمد237400 کیوسک اور اخراج214700 کیوسک، پنجند: آمد 60115 کیوسک اور اخراج 45100 کیوسک گدو: آمد 308000 کیوسک اور اخراج 275600 کیوسک، سکھر: آمد257300 کیوسک اور اخراج 199500 کیوسک رہا۔
، کوٹری:آمد200200 کیوسک اور اخراج 160400کیوسک۔ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.174 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1234.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.825 ملین ایکڑ فٹ رہا

مزید :

کامرس -