ہنڈا سٹی اور ہنڈا اسپائر کے نئے ماڈل مارکیٹ میں پیش کر دیے گئے

کامرس


لاہور(پ ر) ہنڈا اٹلس کارڈ کی جانب سے گزشتہ روز ہنڈا سٹی اور ہنڈا سٹی اسپائر کے نئے ماڈل مارکیٹ میں پیش کئے گئے۔ ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل، اس کی بین الاقوامی مقبولیت کا تسلسل ہے۔ گزشتہ18برسوں کے دوران ہنڈا سٹی نے دنیا کے 55ممالک میں 2.2ملین مطمئن کسٹمرز حاصل کر کے ایک روشن سنگ میل عبور کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے مقبول ترین آٹو موبیل ویب سائٹ کے ایک سروے میں صارفین نے ہنڈا سٹی کو گاڑوں کے سب سے قابل اعتماد برانڈ اور ہنڈا سوک کو ’’کارڈ آف دی ائیر‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ اسی سروے میں ہنڈا سٹی کو سب سے زیادہ ’’فیول ایفی شنٹ‘‘ کا رکا کا بھی درجہ دیا گیا ہے۔ نئی پرکشش تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا سٹی اور اسپائر کے ماڈلز کی رونمائی گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ہوئی جس میں مقامی میڈیا کو دونوں ماڈلز میں کی جانے والی خوبصورت تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ تقریب کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کے سینئر جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایاز حفیظ نے میڈیا کو ہنڈا سٹی کی اضافی خصوصیات سے متعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہنڈا سٹی کے لئے کروم گرل، نئے بمپرز، نفیس رئیرلائٹس، انٹیگریٹڈ ٹیونر، کی لیس انٹری اور سائیڈ مرر کے لئے انڈیکٹریٹرز جیسی اضافی خوبیوں نے نئی ہنڈا سٹی کو کسٹمرز کے لئے مزید پرکشش بنا دیا ہے۔ ہنڈا سٹی 1300سی سی اسپائر کو بھی متعارف کروایا جس میں لیدر انٹیرئیر، الائے رم، فوگ لیمپس، نیوی گیشن و ملٹی میڈیا اور ریورس کمرہ جیسی انمول خوبیوں سے آراستہ کر کے اس کیٹیگری کی نمایاں ترین گاڑی بنا دیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ صدرتا کیہاروآؤ کی نے کہا کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا سٹی اور اسپائر کے کسٹمرز کے اطمینان میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ خوشگوار ڈرائیو سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔