چین کو برآمدات میں روئی کا حصہ61 فیصد پر مشتمل ہے :سٹیٹ بینک

چین کو برآمدات میں روئی کا حصہ61 فیصد پر مشتمل ہے :سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)چین کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں 61 فیصد حصہ روئی کی برآمدات پر مشتمل ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداوشمار کے مطابق چین کو کی جانے والی برآمدات میں چاولوں کی قومی برآمدات کا حصہ 14 فیصد ہے جبکہ زرعی شعبہ کی دیگر متفرق برآمدات کا تناسب صرف 8 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر مختلف برآمدات کا تناسب 17 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے قومی برآمدات کے خاطر خواہ فروض سے زرمبادلہ کے حصول کو بڑھایا جا سکتا ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016 کے دوران پاکستان نے چین سے 24 فیصد آلات، 21 فیصد مشینری، 8 فیصد آئرن اور سٹیل، 5 فیصد آرگینک کیمیکلز، 4 فیصد دستکاریاں اور 4 فیصد لوہے کی مصنوعات جبکہ 34 فیصد دیگر متفرق مصنوعات درآمد کی ہیں۔

مزید :

کامرس -