عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی سے مستحکم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ منفی سے بہتر کرکے مستحکم کر دی ہے،ان بینکوں میں حبیب بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک، یو بی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔موڈیز انوسٹرز سروسز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی ریٹنگ 5 سال بعد منفی سے مستحکم کی ہے۔ اس سے پہلے عالمی ادارے نے حکومت پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی تھی۔ موڈیز کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے عمل سے بینکاری نظام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک کے ان پانچ بینکوں نے بڑے پیمانے پر حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے لہذا حکومتی ریٹنگ میں بہتری سے بینکوں کی ریٹنگ پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔

مزید :

کامرس -